مہنگائی‘ بے روز گاری‘ حکومت ہر محاذ پر فلاپ  غریب خود کشیوں پر مجبور‘ محمد افضل گل

         مہنگائی‘ بے روز گاری‘ حکومت ہر محاذ پر فلاپ  غریب خود کشیوں پر ...

  

 حاصل پور (نمائندہ پاکستان‘ نمائندہ خصوصی) پی پی 248 مسلم لیگ نون کے ایم پی اے محمد افضل گل نے (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے ملک میں بے روزگاری کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے آئے روز بے روزگاری سے تنگ افراد اپنے بچوں سمیت خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں حکومت کی جانب سے ایسا کوئی لائحہ عمل نہیں بنایا جارہا جس سے غریبوں کو ریلیف ملے نوکریوں کا جھانسہ دے کر حکومت بنانے والے اپنے وعدے پورے کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نون لیگ کا دور حکومت سنہرا دور گزرا ہے رکشہ چلانے والا مزدوری کرنے والا مڈل کلاس طبقہ خوشحال تھا آج حکومت چور سپاہی کا کھیل کھیل کر اپنی ناکامی کو چھپا رہی ہے بلاوجہ نون لیگی کارکنوں کو ٹارچر کیا جا رہا ہے لیکن ہم کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں نہ ہم جھکنے والے ہیں غریبوں کی جماعت نون لیگ ہی ہے نون لیگ نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر ہر دور میں ثابت کیا ہے کہ نون لیگ ہی حقیقی جماعت ہے اس موقع پر چوہدری ساجد سلیم، رانا عبد الرشید و دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

محمد افضل گل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -