کوکا لاروزانہ ساڑھے 4گیلن پانی فراہم کرے گی، پی ایچ اے 

کوکا لاروزانہ ساڑھے 4گیلن پانی فراہم کرے گی، پی ایچ اے 

  

 لاہور(سٹی رپورٹر) پی ایچ اے ہیڈ کواٹر میں پی ایچ اے اور کوکا کولا کے درمیان ایم او یو سائن کیا گیا۔  ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی،چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن  علی اکبر قریشی، ڈائریکٹر واسا محمد عارف عباسی،ایم ڈی سید زاہد عزیز، سی ای او کوکا کولا فہد اشرف،چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانیڈائریکٹر ہیڈ کواٹر مدثر اعجاز، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی اویس اطہر، ڈائریکٹر مارکیٹنگ رملہ علی، پی ار او پی ایچ اے نادیہ طفیل،  مراد اکرم، باسط پیرزادہ، فیصل ہاشمی، قیصر طاہر، محمد فاروق، اربیہ قرمانی نے و دیگر افسران نے شرکت۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے ایم او یو کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل واٹر کمیشن کے احکامات پر کوکا کولا کمپنی پی ایچ اے کو آپباشی کا پانی فراہم کرے گی۔کوکا کولا کمپنی پی ایچ اے کو آپباشی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر 4 لاکھ 50 ہزار گیلن پانی 5 سال تک فراہم کرے گی۔ آپباشی کا علاقہ خیابان  جناح سے لیکر اڈا پلاٹ، رائے ونڈ روڈ، ڈیفنس روڈ اور رنگ روڈ پر پانی کا استعمال کیا جائے گا۔کوکا کولا کمپنی پی ایچ اے کو سفاری پارک کے قریب اپنے پلانٹ سے پانی فراہم کریگی۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے زون 5 کے ہارٹی کلچر و ڈائریکٹر رنگ روڈ پانی کی طلب اور رسد کے معاملات کو دیکھیں گے  اور کوکا کولا پی ایچ اے کو پانی کی فراہمی کیلئے اپنی دو گاڑیاں مختص کرے گا۔

مزید :

کامرس -