8.6 ارب روپے کا ٹیکس جمع کر لیا،پنجاب ریونیو اتھارٹی 

  8.6 ارب روپے کا ٹیکس جمع کر لیا،پنجاب ریونیو اتھارٹی 

  

لاہور(پ ر) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اگست میں 8.6ارب روپے کا ٹیکس جمع کر لیا۔ جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 39 فیصد زیادہ ہے۔ کرونا وائرس کے پیش نظر بیس سے زائد سروسز پر حکومت  نے ٹیکس کی شرح 16% سے کم کر کے 5%  کر دی تھی۔ ان مشکل حالات  کے باوجود  پی آر اے نے اب تک کی ریکارڈ کو لیکشن  اکٹھی کی ہے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیرمین پی آر اے نے آفیسرز کو زیادہ ٹیکس اکٹھا کر نے پر سراہا اور ان کے جذبے کی تعریف کی جس کی وجہ سے موجودہ بہترین نتائج  حا صل ہوئے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مالی سال کے ٹارگٹ کو عبور کرنے کے لیے محنت جاری رکھیں۔ پی آر اے کے قیام سے لے کے اب تک کیاگست کے مہینے کی یہ ریکارڈ کولیکشن ہے۔ 

مزید :

کامرس -