محکمہ صحت: متعدد افسروں کی کارکردگی رپورٹس نامکمل ہونیکا انکشاف 

محکمہ صحت: متعدد افسروں کی کارکردگی رپورٹس نامکمل ہونیکا انکشاف 

  

 ملتان (وقا ئع نگار)محکمہ صحت میں متعدد افسروں کی کارکردگی رپورٹس نامکمل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جس پر انکی ترقیاں رک گئی ہیں۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے افسروں کی کارکردگی رپورٹس(پررفارمنس ایوولیشن رپورٹس،پی ای آر)نامکمل ہونے کا سخت نوٹس لیا ہے۔اس سلسلے میں صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ،ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے ایم ایس کو جاری تحریری احکامات میں کہا گیا ہے کہ ایک (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

ہفتہ میں ایسے افسروں کی کارکردگی رپورٹس مکمل کرکے بھجوائیں۔جو اب تک نامکمل ہیں۔تحریری احکامات میں کہا گیا ہے کہ کچھ ایسے افسر جو ریٹائرڈ ہو گئے ہیں یا ان کے تبادلے ہوچکے ہیں۔وہ اپنے ماتحت افسروں کی کارکردگی رپورٹس لکھنے سے انکاری ہیں حالانکہ ریٹائرڈ یا تبدیل ہونے والے افسر اس مدت کی کارکردگی رپورٹس لکھنے کے پابند ہیں۔جس مدت میں ماتحت افسر انکے ساتھ تعنیات رہا ہو۔نامکمل کارکردگی رپورٹس کی وجہ سے کئی افسروں کی ترقیاں رکی ہوئی ہیں۔خصوصا 2019ء  کے بہت سے پروموشن کیس رکے ہوئے ہیں۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کے ان احکامات پر سنجیدگی سے عملدرآمد کا کہا گیا ہے۔

رپورٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -