میاں چنوں: تعلقات کا شبہ‘ نوجوان  پروحشیانہ تشدد‘ منہ کالا‘ جوتوں کا ہار پہنا  کر گلیوں میں گھمانے کا انکشاف  درخواست پر کارروائی شروع

 میاں چنوں: تعلقات کا شبہ‘ نوجوان  پروحشیانہ تشدد‘ منہ کالا‘ جوتوں کا ہار ...

  

 میاں چنوں ( نمائندہ پاکستان) میاں چنوں کے نواحی گاؤں چک نمبر 102 پندرہ ایل پکی بھینی کے رہائشی وسیم اکرم کو لڑکی سے تعلقات کے شبہ میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا منہ کالا کرکے جوتوں کا ہار پہنا کر گلیوں میں گھماتے رہے متاثرہ شخص نے کاروائی کے لئے تھانہ (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

چھب کلاں میں درخواست دے دی.تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں 102 پندرہ ایل میں  پکی بھینی کے رہائشی وسیم کو لڑکی نے کال کر کے گھر بلایا تواہلخانہ نے پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایااور منہ کالا کر کے جوتوں کا ہار پہنا کر گلیوں میں گھماتے رہے ایس ایچ او  تھانہ چھب کلاں نے بتایا ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی کے ساتھ تعلقات کے شبہ پر ملزمان نے یہ حرکت کی ہے.ڈی ایس پی میاں چنوں غلام شبیر وڑائچ نے کہا کہ درخواست پر کاروائی شروع کردی گئی ہے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے تھانہ چھب کلاں پولیس کو حکم جاری کردیا گیا ہے. معاملہ کو خود دیکھ رہا ہوں. کسی کو انسانیت کی تذلیل کی اجازت نہیں ہوگی پولیس  معاملہ کی تحقیق کر رہی ہے. ابھی تمام الزمات ہیں 

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -