فیس بک آئی ڈی سے توہین آمیز  پوسٹ شیئر‘ پولیس اہلکار کے خلاف  مقدمہ‘ مختلف تنظیموں کا احتجاج

    فیس بک آئی ڈی سے توہین آمیز  پوسٹ شیئر‘ پولیس اہلکار کے خلاف  مقدمہ‘ ...

  

 لنگر سرائے (نمائندہ پاکستان) مقدس ہستیوں کی شان میں (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

گستاخی والی فیس بک پوسٹ شیئر کرنے پر پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ لنگر سرائے کے رہائشی ساجد حسین ولدرانا محمد اسحاق نے تھانہ صدر مظفرگڑھ کو تحریری درخواست دی کہ پنجاب پولیس میں تعینات کانسٹیبل خضر عباس ولد رفیق حسین نے اپنی فیس بک آئی ڈی سے ایسی پوسٹ شیئر کی ہے۔ جس سے توہین کا پہلو نکلتا ہے۔ اس کا مقصد فرقہ واریت کو ہوا دینا ہے۔ اس اقدام سے مسلمانوں کے بڑے طبقے کی دل آزاری ہوئی ہے۔ساجد حسین نے شیئر کردہ پوسٹ کے سکرین شاٹ اور پوسٹ دیکھنے والے دو گواہ بھی پیش کیے۔ تھانہ صدر مظفرگڑھ نے ساجد حسین کی مدعیت میں ملزم خضر عباس کے خلاف زیر دفعات 295A,298A ت پ  مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔علاوہ ملزم کے اس اقدام سے مذہبی طبقوں کا مختلف علاقوں میں احتجاج بھی سامنے آیا ہے۔

پوسٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -