کوٹ ادو: گستاخی پر ذاکر کیخلاف مقدمہ
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) مجلس عزاء میں گستاخی کرنے والے ذاکر (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا‘بغیر لائسنس و غیر اجازت مجلس عزاء منعقد کرانے پر مہتمم کے خلاف بھی مقدمہ کیا گیا ہے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع منہاں میں علی رضا بخاری کی جانب سے منعقدہ مجلس میں ذاکر سید زریت عمران شیرازی بھلوال نے حضرت ابوبکر صدیق کی شان میں گستاخی کی اور اس مجلس کی ویڈیو علی رضا بخاری نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس سے لوگوں میں اشتعال پایا گیا،پولیس کوٹ ادو نے امجد کمہار کی مدعیت میں علی رضا بخاری سمیت ذاکرسید زریت عمران شیرازی کے خلاف مقدمہ نمبر484/20زیر دفعہ295اے،298اے،16-1960کے تحت مقدمہ درج کرلیا،تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ دربار پیر سلطان شاہ میں بغیر اجازت مجلس منعقد کرانے اور لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرنے پر پولیس صدر نے مہتمم موضع کھائی سوئم کے ظفر اقبال شاہ کے خلاف مقدمہ نمبر83/20زیر دفعہ پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 188-6-2015کے تحت درج کرکے مہتمم کی تلاش شروع کردی ہے۔
مقدمہ