ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد قمر  الزمان بھٹی کا سنٹرل جیل کا دورہ‘ معمولی  جرائم میں ملوث 10 قیدی رہا کرنیکا حکم

 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد قمر  الزمان بھٹی کا سنٹرل جیل کا ...

  

 ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان محمد قمر الزمان بھٹی نے سنٹرل جیل(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا. اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30 محمدآصف ہنجرا، سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز اورمیڈیکل آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے. ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈاور نوعمر وارڈکا معائنہ کیااورسیران سے مسائل پوچھے. انہوں نے اسیران کیلئے تیار کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا. ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث دس قیدیوں محمد ذاکر، صابرحسین، کریم بخش، جہانگیر، مظہر علی، محمد اقبال، عابد حسین، عاشق حسین، خالد حسین اور محمد عنایت کو رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -