ملتان:ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اساتذہ کا کرپٹ مافیا کیخلاف مظاہرہ

        ملتان:ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اساتذہ کا کرپٹ مافیا کیخلاف مظاہرہ

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ خانیوال روڈ ملتان کے اساتذہ وسٹاف نے ادارے میں شدید کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیر اعلی ٰ سے کسی بھی فورم سے غیر جانبدارانہ انکوائری کرانے اور کرپشن کی داستان کو انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا۔ مظاہرین کے مطابق کرپٹ اہلکار اپنے بچاؤ کے لئے بلیک میلنگ پر اتر آتے ہیں اور اپنی (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

تنظیم کی آڑ لیتے ہیں‘اس لئے کسی ایسے فورم پر غیر جانبدارانہ تحقیقات و کارروائی کرائی جائے کہ جسے کسی بھی ہتھکنڈے سے بلیک میل نہ کیاجاسکے اور وہ کسی بھی مصلحت کا شکار نہ ہوسکے۔مظاہرین کے مطابق اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب‘ چیئرمین ٹیوٹا‘سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب اور چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا پنجاب کو درخواست بھی دے دی گئی ہے کہ سرکاری ادارے پر کرپشن کے اس بد نما داغ کودور کیاجائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ گو رنمنٹ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ خانیوال میں کلرک اور سٹور انچارج کی لاکھوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے‘انسٹی ٹیوٹ کے سٹور انچارج جاوید اقبال نے 8 سال سے سٹور کا چارج نہیں چھوڑا، اس دوان انہو ں نے ترقی بھی لی اور ٹرانسفر بھی ہوئے مگر آڈٹ کے خوف سے چارج نہیں چھوڑ اجس کی وجہ جعلی خریداری تھی جو کاغذوں میں کی گئی اور ایپکا کے پلیٹ فارم سے سب کو بلیک میل کرتے رہے ہیں جبکہ اکاؤنٹس میں تعینات کلرک ریاض احمد زاہد نے سزا کے بعد بھی کرپشن نہ چھوڑی‘ انہیں 2016 میں دوسال سروس ضبط اور 20 ہزار روپے کی ریکوری کی سزا ہوئی تھی‘ انہو ں نے یہ سیٹ دوبارہ حاصل کی اور انکوائری کا ریکارڈ بھی غائب کردیا‘ موجودہ پرنسپل نے طلبا کی سکیورٹی ”ہڑ پ“کرنے کی وجہ سے انہیں سیٹ سے ہٹا دیا‘اسی طرح اکاؤنٹس آفیسر فرحان اشفاق نے سٹور کی ریکارڈ رپورٹ تیار کی‘شک پڑنے پر پرنسپل نے انکوائری کرائی تو کرپشن ثابت ہوگئی جس پر مزید کارروائی کیلئے تمام ریکارڈ اور انکوائری اعلیٰ حکام کو ارسال کردی گئی ہے‘تمام انسٹرکشنل سٹاف نے مطالبہ کیا ہے کہ ادارے کے مین سٹور‘ اکاؤنٹس آفس اور مین آفس کے ریکارڈ کو فوری طور پر سربمہر کرکے غیر جانبدارانہ انکوائری و کارروائی کی جائے اور کرپٹ عناصر کے خلاف انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔کرپٹ عناصر پر جب بھی ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو وہ  اپنے بچاؤ کے لئے ہڑتال اور مظاہروں کی آڑ لیتے ہیں۔وسری طرف ایپکا ٹیکنکل ایجوکیشن ونگ نے احتجاج ریلی نکالی،مختلف اداروں میں تالہ بندی کی، ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا کے دفتر تک گئے، مذاکرات کے بعد تالہ بندی تین دن کیلئے موخر کردی گئی۔

تیاریاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -