پی ایم اے انتخابات: ڈاکٹرز رجسٹریشن  کے لئے تاریخ میں توسیع‘ 4 ستمبر تک ڈیڈ  لائن مقرر‘ پائینر یونٹی کا ہنگامی اجلاس  فہیم لابر کی بطور چیف الیکشن کمشنر تعیناتی  مسترد‘ مختلف گروپس سے مشاورت کا مطالبہ

   پی ایم اے انتخابات: ڈاکٹرز رجسٹریشن  کے لئے تاریخ میں توسیع‘ 4 ستمبر تک ...

  

 ملتان (وقا ئع نگار)پائینئر یونٹی نے پی ایم اے ملتان الیکشن کے (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

انعقاد کیلئے نامزد کیئے گئے چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر فہیم لابر کی تعیناتی کو مسترد کردیا ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز  مشاورتی اجلاس پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ کی زیر صدارت منعقد  ھوا ہے۔جس میں متفقہ طور پر یہ فیصلے ھوئے کہ ھم ڈاکٹر فہیم لابر کی بحیثیت الیکشن کمشنر تعیناتی کو مسترد کرتے ہیں پائینئر یونٹی نے بغیر کسی مشاورت اور گروپس کو اعتماد میں لئے بغیر ایک متنازعہ ڈاکٹر کو الیکشن کمشنر بنانے پر  تحفظات کا اظہار کیا، مذکورہ شخص  پچھلے الیکشنز میں ایک گروپ کے چیف پولنگ ایجنٹ تھے، اسی ڈاکٹر کی وجہ سے الیکشن تعطل کا شکار رھے، تمام ڈاکٹر گروپوں کی مشاورت سے غیر جانبدار الیکشن کمشنر تعینات کیا جائے،  ھم چاہتے ہیں کہ ضلع ملتان کے تمام ڈاکٹرز کو ووٹ کا حق حاصل ھے اور کوئی گروپ اسے چھین نہیں سکتا، پی ایم اے ملتان کے الیکشنز کیلئے ووٹر لسٹوں میں نام کے اندراج کی تاریخ میں تمام فریقین کی مشاورت سے اضافہ کیا جائے، پائینئر یونٹی نے اس سلسلے میں 8 اگست کو سابق صدر پی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر مسعود ھراج اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رانا خاور سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے یقین دھانی کرائی تھی کہ ووٹرز کی رجسٹریشن کی تاریخ تمام ڈاکٹرز کی مشاورت سے بڑھا دی جائے گی اور الیکشن سے متعلق تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جائیں گے مگر افسوس ایسا نہ ھوا، اور ووٹر لسٹ میں اندراج سے ھزاروں ڈاکٹرز کو محروم کردیا گیا۔گزشتہ پی ایم اے ملتان نے اپنے دو سالہ دور اقتدار میں ایک بھی جنرل باڈی میٹنگ نہیں بلائی، بغیر جنرل باڈی میٹنگ آئین سے چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی گئی پائینئر یونٹی اس غیر آئینی اقدام اور پی ایم اے کے آئین میں ترامیم کو مسترد کرتی ھے۔پائینئر یونٹی تمام ڈاکٹرز کی رجسٹریشن اور صاف اور شفاف الیکشن  چاہتی ھے اس سلسلے میں مشاورت کیلئے ھمارے دروازے کھلے ہیں۔اجلاس کے دیگر شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی، پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، ڈاکٹر نجم جمشید، ڈاکٹر اعجاز حسین، ڈاکٹر سید آفتاب حیدر، ڈاکٹر سہیل ارشد، ڈاکٹر ساجد امامی، ڈاکٹر اسلم یوسف، ڈاکٹر عاطر فیاض،  ڈاکٹر مطیع اللہ،  ڈاکٹر سلطان کھر، ڈاکٹر سکندر، ڈاکٹر فرحان میرانی، ڈاکٹر رفیق کھرل، ڈاکٹر ساجد اختر، و دیگر موجود تھے۔ جبکہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے)ملتان کے لئے نامزد چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر فہیم لابر نے ڈاکٹروں کی رجسٹریشن کرانے کیلئے تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔اور رجسٹریشن کے لئے 4 ستمبر 2020ء  آخری تاریخ مقرر کی ہے۔اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جن ڈاکٹروں نے ووٹ ڈالنے کیلئے رجسٹریشن نہیں کروائی ہے۔وہ حق رائے دھی کے لئے چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر فہیم لابر سے مقررہ تاریخ کے اندر رجسٹریشن کا عمل مکمل کروا لیں۔

مطالبہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -