جہانیاں: ڈکیتی مزاحمت پر تاجر قتل‘ ملزم نقدی‘ سامان چھین کر فرار 

  جہانیاں: ڈکیتی مزاحمت پر تاجر قتل‘ ملزم نقدی‘ سامان چھین کر فرار 

  

ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار) تھانہ جہانیاں کی حدود میں ڈاکو راج قائم ہوگیا‘ رحیم شاہ روڈ پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر تاجر قتل جبکہ نیلوٹ کے قریب خاتون فائرنگ سے زخمی ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ جہانیاں کی حدود میں قتل. اقدام قتل, ڈکیتی کی پے در پے وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے‘ سکیورٹی اور ناکہ بندیوں کے باوجود 2 نامعلوم ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا اور آسانی سے فرار ہوگئے, تاجر ناصر گورایہ بازار سے اپنے گھر کی جانب جا رہا تھا کہ رحیم شاہ روڈ پر آخری آرام گاہ کے قریب 2 نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی چھین لی اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور نقدی قیمتی سامان اور موٹر سائیکل چھین کر فائرنگ کرتے فرار ہوگئے, ڈی پی او خانیوال علی وسیم نے موقع واردات پر پہنچ کر وقوعہ کا جائزہ لیا, جبکہ ای دوسرے واقعہ میں نیلوٹ کے قریب 2 موٹر سائیکل سواروں نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے خاتون کو زخمی کردیا, 54 دس آر کی رہائشی خالدہ بی بی کا گاؤں کے زمیندار سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا, تھانہ جہانیاں کی حدود میں بڑھتی ہوئی قتل,اقدام قتل ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے, یاد رہے گزشتہ ہفتے کے دوران جہانیاں میں بنک ڈکیتی سمیت ایک درجن سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں  ہوچکی ہیں,جن میں سے بیشتر کے مقدمات بھی درج نہ ہوسکے, جبکہ بنک ڈکیتی کے ملزمان کا بھی سراغ نہ لگ سکا۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -