بڑی مقدار میں پھپھوندی زدہ کھویااورحشرات زدہ برف برآمد 

 بڑی مقدار میں پھپھوندی زدہ کھویااورحشرات زدہ برف برآمد 

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان سمیت مختلف شہروں میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘ بڑی مقدار میں پھپھوندی زدہ کھویا‘حشرات زدہ برف سمیت مضر صحت اشیا برآمد‘15 فوڈ یونٹس سربمہر کر دئیے‘ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائیاں کرتے ہوئے لودھراں میں عوامی پولٹری شاپ، علی پولٹری شاپ کو زندہ مرغیوں کو کیمیکل ڈرمز میں سٹور کرنے پر سیل کیاگیا۔بہاولنگر میں ارسلان سوئیٹس کو مٹھائی کی تیاری میں پھپھوندی زدہ کھویا کا استعمال کرنے پر سربمہر کیا گیا۔(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

ملتان میں پیراڈائز ہیز مارٹ کو گٹکا فروخت کرنے پر سیل کیاگیا۔مزید ساہیوال میں بلوچ ملک پوائنٹ کو دودھ میں ملاوٹ کرنے، حاجی آئس فیکٹری کو برف کے بلاکس میں حشرات پائے جانے پر سیل کیاگیا‘راجن پورمیں سے راشد کریانہ، علی کریانہ، رفیق کریانہ، ڈی جی خان سے خلول کریانہ،بلوچ کریانہ، بہاولنگر سے شاہد ٹریڈرز، رحیم یارخان سے گالا آئسکریم اور لیہ میں نور خان کریانہ سٹور کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور لائسنس فیس عدم ادائیگی پر فوڈ یونٹس کو سیل کیا گیا۔مزید کاروائی کے دوران راجن پور میں عرفات کاٹن آئل اینڈ آئس فیکٹری کو لیے گئے فوڈ آئٹمز کا سیمپل فیل ہونے پر بہتری تک کام سے روک دیاگیا‘ مزید براں ملتان میں 162،ساہیوال 105،بہاولپور میں 126اور ڈی جی خان میں 119 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ملتان میں 19، ساہیوال میں 12، بہاولپورمیں 10اور ڈی جی خان میں 13فوڈ یونٹس کو 324,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -