میپکو: اگست کے دوران ریجن بھر میں 2873 بجلی چوروں کو رگڑا

  میپکو: اگست کے دوران ریجن بھر میں 2873 بجلی چوروں کو رگڑا

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے اگست کے دوران ریجن بھر میں 2873بجلی چور پکڑ لئے۔39لاکھ88ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 6 کروڑ85لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 107 مقدمات درج کروائے گئے۔ یکم تا 31اگست 2020ء(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

  کے دوران ملتان میں 559گھریلو، کمرشل،صنعتی اورٹیوب ویل صارفین کو 1082489یونٹس چوری کرنے پر19850559روپے جرمانہ عائدکیا گیااورتین ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ ڈی جی خان میں 464 گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کو533808یونٹس چوری کرنے پر 7528597 روپے جرمانہ اور30ایف آئی آرز درج، وہاڑی میں 287 گھریلو،کمرشل،صنعتی اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو412723 یونٹس چوری کرنے پر7825611 روپے جرمانہ،بہاولپور میں 259گھریلو،کمرشل، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو498036یونٹس چوری کرنے پر8276010 روپے جرمانہ اور21 مقدمات درج، ساہیوال میں 400 گھریلو،کمرشل، ٹیوب ویل اوردیگر کیٹگریز کے صارفین کو378281یونٹس چوری کرنے پر7034554روپے جرمانہ اور 10افراد کے خلاف مقدمات درج،رحیم یار خان میں 312 گھریلوا ور کمرشل صارفین کو309095یونٹس چوری کرنے پر5434884 روپے جرمانہ اور 23مقدمات درج، مظفرگڑھ میں 291گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو289510یونٹس چوری کرنے پر4452030روپے جرمانہ اور 7 مقدمات درج،بہاولنگر میں 174 گھریلو، کمرشل،صنعتی،ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو180114یونٹس چوری کرنے پر2830307 روپے جرمانہ اور9 مقدمات درج جبکہ خانیوال میں 117 گھریلو، کمرشل،ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو305564یونٹس چوری کرنے پر5365419 روپے جرمانہ عائدکیا گیااور4مقدمات درج کروائے گئے۔

رگڑا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -