اوپو اپنی نئی سیریز Reno 4کوپاکستان میں متعارفکرانے کیلئے تیار

اوپو اپنی نئی سیریز Reno 4کوپاکستان میں متعارفکرانے کیلئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور:(پ ر) چائنہ میں کامیاب لانچنگ کے بعد اوپو اپنی نئی سیریز Reno 4(رینو4) کو دنیا بھر میں متعارف کروا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان میں اس کی لانچنگ 10ستمبر2020ء کو کی جائے گی۔  جدید ٹیکنالوجی، 6منفرد فیچرز اور قابل ِ دید ڈیزائن سے آراستہ یہ فون استعمال میں انتہائی آسان اور دیکھنے میں دلکش ہے۔ اوپو نے اس بات کا خاص خیال رکھا ہے کہ Reno 4ہر حلقے کی انفرادی دلچسپی اور مخصوص ضروریات کے تحت بنایا جائے تاکہ لوگ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ  اٹھا سکیں۔Reno 4 دراصل نوجوانوں کا فون ہے اس کا اہم فیچر Pro 4 نہ صرف فلم بنانے کے عمل میں ایک نیا اضافہ ہے بلکہ کوئی بھی صارف باآسانی بغیر کسی دقت کے ویڈیو بنا کر اسے ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر ڈال سکتا ہے۔ تجربوں کے جھنجھٹ سے آزاد کرنے والا یہ فون 65 w super vooc 2.0  جیسی جدید سیلمینگ والی ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔ اوپو فون کے ذریعے چارجنگ سے بیٹری تمام مشکلات سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ کسی بھی فون کی خصوصیت میں نمایاں حیثیت اس کی اسکرین  کا معیار اور کشادگی  ہوتی ہے۔90h2 سے تیار کردہ Reno 4 کی کشادہ سکرین سے ویڈیو بنانے‘ تصویر کھینچنے اور فلم بینی کے عمل کو   لطفاندوز بنایا گیا ہے۔ 3D کرو سکرین کی وجہ سے ایک خاص قسم کی خوبصورتی فون میں پیدا کی گئی ہے تاکہ صارف جب فون تھامے تواسے انفرادیت اور نئے پن کا احساس ہو۔ ہاتھ میں باآسانی سما جانے والا یہ فون مختلف رنگوں خاص طورپرنیلے رنگ میں دستیاب ہے۔ اس کے ساتھ ہی Reno Glow ایک نئے ڈیزائن کو بھی متعارف کروایا جارہا ہے جس سے فون میں ہیرے جیسی چمک اور جاذبیت پیدا ہوتی ہے۔ رینو 4 فون نہیں بلکہ ایک تجربہ ہے‘ احساس ہے اور طرز زندگی ہے۔

مزید :

کامرس -