ایکسائیڈ پاکستان کو تین ماہ کے دوران 228 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع

ایکسائیڈ پاکستان کو تین ماہ کے دوران 228 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع

  

اسلام آباد (اے پی پی) 30 جون 2020ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ایکسائیڈ پاکستان کو 228 ملین روپے کا بعد از ٹیکس نفع حاصل ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق اپریل تا جون 2020ء کے لئے کمپنی کی بعد ازٹیکس آمدنی 228 ملین روپے رہی ہے جبکہ اپریل تا جون 2019ء کے لئے ایکسائیڈ پاکستان کو 227.3 ملین روپے خسارہ برداشت کرنا پڑا تھا۔ اس طرح سال 2019ء کی دوسری سہ ماہی میں خسارہ کے مقابلہ میں سال 2020ء کے اسی عرصہ میں کمپنی کو 228 ملین روپے بعد از ٹیکس آمدنی ہوئی ہے۔

مزید :

کامرس -