سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مل کر بھارت کیخلاف آواز اٹھائیں،وزیر خارجہ 

سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مل کر بھارت کیخلاف آواز ...

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر فورم پر بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف موثر آواز اٹھائی ہے۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے دنیا کو بھارت کے جارحانہ عزائم سے زبانی اور تحریری طورپر آگاہ رکھا ہے۔ وزیر خارجہ نے سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں خصوصاً غیرملکی ذرائع ابلاغ پر زوردیا کہ وہ اس حوالے سے مل کر آواز اٹھائیں۔ مذہبی آزادی کی دعویدار بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و جبر کا ارتکاب کرکے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی اور ماتمی جلوسوں میں شرکت کے لئے نکلنے والے لوگوں پر تشدد کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف چھروں والی بندوقیں استعمال کی گئیں۔ عید کے موقع پر مساجد کی تالہ بندی کی گئی اور اب محرم میں بدترین ظلم وتشدد دیکھنے کو ملا۔ پوری مسلم دنیا بھارتی حکومت کے اس رویے پر نالاں ہے۔

وزیر خارجہ 

مزید :

صفحہ اول -