تیسرے ٹی 20 میں پاکستان نے انگلینڈ کو5رنز سے شکست دے دی،سیریز برابر

 تیسرے ٹی 20 میں پاکستان نے انگلینڈ کو5رنز سے شکست دے دی،سیریز برابر

  

  مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) تیسرے ٹی 20 میں پاکستان نے انگلینڈ کو5رنز سے شکست دے دی - پاکستان نے 3میچوں کی سیریز1-1سے برابر کردی - وہاب ریاض اور شاہین آفریدی نے 2-2وکٹیں حاصل کیں،پاکستان نے 4وکٹوں کے نقصان پر 190رنز بنائے - انگلینڈ کی ٹیم 191کے تعاقب میں 185رنز بنا سکی- محمدحفیظ نے6چھکوں اور 4چوکوں کی مددسے ناقابل شکست 86 رنزبنائے - حیدرعلی نے ڈیبیوٹی 20میں نصف سنچری اسکور کی - حیدرعلی نے2 چھکوں اور5چوکوں کی مددسے 54 رنزبنائے - بابر اعظم 21، شاداب خان نے 15 رنز بنائے - فخر زمان پھر ناکام رہے، صرف ایک رن بناسکے  - مانچسٹر:عماد وسیم 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 ٹی 20

مزید :

صفحہ اول -