سی سی پی او لاہور سمیت 3آر پی اوز، 14ڈی پی اوز تبدیل 

سی سی پی او لاہور سمیت 3آر پی اوز، 14ڈی پی اوز تبدیل 

  

لا ہور (کرائم رپورٹر،خبر نگار)سی سی پی اولاہورذوالفقارحمیدکوٹرانسفر کردیاگیا،ذوالفقارحمیدکوایڈیشنل آئی جی آپریشنزلگادیاگیاجبکہ محمدعمرشیخ کوسی سی پی اولاہورتعینات کردیاگیا ہے۔بلال صدیق کمیانہ کوڈی آئی جی ایس پی یوتعینات کردیاگیا،آرپی اوراولپنڈی سہیل حبیب تاجک کواوایس ڈی بنادیاگیا،عمران احمرکوآرپی اوراولپنڈی،کیپٹن(ر)محمدفیصل راناآرپی اوڈی جی خان تعینات،طارق عباس قریشی کوآرپی اوساہیوال تعینات جبکہ ہمایوں بشیرتارڑ کوڈی آئی جی پیٹرولنگ لگادیاگیاہے،اسی طرح متعدد ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اے آئی جی انکوائری سی پی او پنجاب محمد عمر فاروق سلامت کو ڈی پی او گجرات،ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کو اے آئی جی انکوائریز سی پی او،ڈی پی او جھنگ سردار غیاث گل خان کوسی پی او ،کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سے ڈی پی او خوشاب،ڈی پی او خوشاب رانا شعیب محمود کو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی،سید حسنین حیدر کو ڈی پی او چنیوٹ سے ڈی پی او حافظ آباد،بلال افتخار کو ڈی پی او حافظ آباد سے ایس پی سیکورٹی لاہور،بلال ظفر شیخ کو ایڈیشنل ایس پی سیکورٹی لاہور سے ڈی پی او چنیوٹ،ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد علی رضا کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین،محمد ناصر کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس پی یو پنجاب،آر آئی بی سرگودھا ریجن نجیب الرحمن کو ڈی پی او پاکپتن،ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر کو ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر پی سی فاروق آبا،ایس پی پولیس سکول آف انٹیلیجنس لاہور عبدالوہاب کو ایس پی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور،نصیب اللہ خان کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی لاہور،ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور احمد محی الدین کو سی پی او،رفعت حیدر بخاری کو ایس پی سیکورٹی سپیشل برانچ پنجاب لاہور،حسن افضل کو ایس پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہور سے سے سٹی ٹریفک آفیسر فیصل آباد،محمد ظفر کو بٹالین کمانڈر پی سی ملتان سے ایس پی سپیشل برانچ ملتان،محمد حسن اقبال کو ڈی پی او لیہ سے ڈی پی او مظفرگڑھ، سید ندیم عباس کو ڈی پی اومظفرگڑھ سے ڈی پی او لیہ تعینات کر دیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے تمام افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد انھیں فوراً اپنی تعیناتی کی جگہ رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

تبادلے

 لاہور(خبر نگار) پنجاب حکومت مختلف محکموں کے سیکرٹریز ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز تبدیل کر دئیے ہیں۔ان میں گریڈ اٹھارہ سے گریڈ بیس کے سولہ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق جاوید اختر محمود سیکرٹری کوآرڈینیشن ٹو وزیراعلی کوتبدیل کرکے کمشنر ملتان تعینات کردیا۔نبیل جاوید سیکرٹری پراسیکیوشنز کا تبادلہ کرکے چیف اکنامسٹ تعینات کردیا۔ندیم سرور ایم ڈی پیف کا تبادلہ کرکے سیکرٹری پراسیکیوشنز پنجاب تعینات کردیا۔سیکرٹری پاپولیشن علی بہادر قاضی کا تبادلہ کرکے سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی تعینات کردیا۔سیکرٹری آئی اینڈ سی مسعود مختار کا تبادلہ کرکے پی اینڈ ڈی بورڈ کی ڈسپوزل پر بھیجوادیا گیا۔شان الحق کمشنر ملتان کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی کردیا۔ندیم الرحمن کو سیکرٹری ہیوم رائٹس تعینات کردیا۔عمر جاوید کو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا۔اے ڈی سی آر ساہیوال اویس مشتاق کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کردیا۔ڈاکٹر خرم شہزاد ڈپٹ کمشنر گجرات کا تبادلہ، او ایس ڈی۔محمد سیف انور کو ڈپٹی کمشنر گجرات تعینات کردیا۔مہتاب وسیم اظہر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی کردیا۔طارق علی بسرا کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین تعینات کردیا۔زیشان جاوید ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ تعینات کردیا۔آمنہ منیر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی کردیا۔ناصر محمود ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی کردیا۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تبادلے

 

 

 

 

مزید :

صفحہ اول -