شوگرکمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل آج سماعت کیلئے مقرر

  شوگرکمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل آج سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ میں شوگرکمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت (آج) 2ستمبر کو ہوگی، سند ھ ہائی کورٹ نے شوگر کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے شوگر کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس نے وفاقی حکومت کی اپیل پر تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 3رکنی بینچ (آج) 2 ستمبر کو سماعت کرے گا. سندھ ہائی کورٹ نے شوگر کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دیا تھا۔ وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اپیل میں کہا گیا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ نے شوگرکمیشن کی رپورٹ تکنیکی نکات پرکالعدم قراردی، سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے سے شوگرمافیا کو فائدہ پہنچا اور عوام شدید متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت نے جانب سے اپیل میں کہا تھا کہ شوگرمافیا انتہائی مہنگے داموں چینی فروخت کرکیدونوں ہاتھوں سیلوٹ رہی ہے، سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردے کر شوگرکمیشن رپورٹ بحال کی جائے تاکہ شوگرکمیشن رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات ہوسکیں۔
شوگرکمیشن 

مزید :

صفحہ اول -