قومی ایئرلائن کا یورپی ممالک میں تعینات عملہ واپس بلانے کا فیصلہ

      قومی ایئرلائن کا یورپی ممالک میں تعینات عملہ واپس بلانے کا فیصلہ

  

   لاہور (آن لائن) قومی ایئرلائنز پی آئی اے انتظامیہ نے یورپ کے 4 ممالک تعینات اپنے عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے حکام نے یہ فیصلہ یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے یورپ کے تمام ممالک میں قومی ایئرلائنز کی پروازوں پر عائد پابندی کے بعد کیا ہے۔ فیصلے کے حوالے سے پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ یورپین ممالک سے پی آئی اے ملازمین کو واپس بلوانے سے ایئرلائنز کے اخراجات میں کمی واقع ہوگی۔ یورپ کے ممالک میں تعینات پی آئی اے کے جن ملازمین کو فوری طور پر واپس پاکستان آنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ان میں کوپن ہیگن، بارسلونا اور اوسلو شامل ہیں۔ 

قومی ایئرلائن

مزید :

صفحہ اول -