صدر ٹرمپ کو نومبر میں دل کا دورہ پڑا تھا، نیو یارک ٹائمزکے رپورٹرکا دعویٰ

     صدر ٹرمپ کو نومبر میں دل کا دورہ پڑا تھا، نیو یارک ٹائمزکے رپورٹرکا ...

  

 واشنگٹن (بیورو چیف) کیا صدر ٹرمپ کو گزشتہ برس نومبر میں دل کا دورہ پڑا تھا؟ نیو یارک ٹائمز کے ایک رپورٹر مایکل شمٹ نے اپنی نئی کتاب میں یہ دعوی کیا ہے اس اطلاع کے مطابق صدر ٹرمپ کو مسلسل کئی بار ہاٹر سٹروک کئے جس پر انہیں والٹر ریڈ میڈیکل سنٹر میں داخل کیا گیا۔ اس کے بعد مبنیہ طور پر نائب صدر مائیک پنس کو الرٹ کر دیا گیا تھاکہ  اگرصدر چل پھرنے کے قابل نہ رہے تو اس صورت میں وہ وائٹ ہاؤس کا انتظام سنبھال لیں۔ وائٹ ہاؤس ریکارڈ کے مطابق صدر اپنے معمول کے طبی معائنے کے لئے اس ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ صدر نے یہ خبر پھیلنے کے بعد اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان جعلی خبروں کا حصہ ہے جو ان کے خلاف ہمیشہ پھیلائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ در اصل ان کے مخالف صدارتی امیدو جوبیڈن کو مختلف بیماریاں لاحق ہیں۔

ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -