کورونا سے ہلاک امریکیوں کی تعداد10 ہزار سے بھی کم، امریکی محکمہ صحت

کورونا سے ہلاک امریکیوں کی تعداد10 ہزار سے بھی کم، امریکی محکمہ صحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) امریکی محکمہ صحت نے وضاحت کی ہے کہ خالص کرونا وائرس سے مرنے والے امریکیوں کی تعداد 10 ہزار سے بھی کم ہے، جبکہ کورونا کا شکار ہونے والے باقی پونے دو لاکھ کے قریب افراد دراصل دوسری بیماریوں سے ہلاک ہوئے اور کورونا وائرس نے صرف ان کی بیماری کے عمل کو تیز کیا۔ سی ڈی سی کہلانے والے بیماری کے کنٹرول اورتحفظ کے مرکز نے کروناوائرس کی وباء پر ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ ان سنگین مہلک بیماریوں میں نمونیا، بلڈ شوگر، بلڈ پریشر، انفلوئنزا، ہارٹ اٹیک، نظام تنفس اور گردوں میں خرابی شامل ہیں۔ یہ رپورٹ جاری ہونے کے فوراً بعد سوشل میڈیا ٹرینڈ بن گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک ہلاک ہونے والے تقریباً ایک لاکھ اٹھاسی ہزار میں سے صرف چھ فیصد یا 9683 افراد ایسے ہیں جن کے موت کے سرٹیفکیٹ پر اس کا سبب کورونا وائرس لکھا گیا ہے جبکہ باقی 94فیصد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے علاوہ کسی اور بیماری میں بھی مبتلا تھے۔ کرونا وائرس نے ایسے مریضوں کے اپنے امراض سے دم توڑنے کے عمل کو تیز کیا ہے۔
امریکی محکمہ صحت

مزید :

صفحہ اول -