متروکہ وقف املاک بورڈ نے  4کروڑ کی خطیر رقم وصول کی، عبدالقدیرخان 

  متروکہ وقف املاک بورڈ نے  4کروڑ کی خطیر رقم وصول کی، عبدالقدیرخان 

  

  لاہو ر(آئی این پی)چیئرمین ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ، محسن پاکستان معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کی تعمیر کیلئے مہنگے داموں لیز پر اراضی دی گئی۔ میری کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی ہے نہ ہی رنجش، منگل کومسلم لیگ (ن) کے رہنما  صدیق الفاروق کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں اپنے بیان میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا  کہ صدیق الفاروق نے اپنی ہی بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات کو رد کر دیا اور کہاکہ ہمارے ملازمین کو کوئی صحت کی سہولتیں نہیں چاہئیں، یہ اراضی کمرشل ریٹ پر دینی ہے،  اسے سستے داموں نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مزید کہا کہ ہم سے زکو اور عطیات کی رقم میں سے 4کروڑ روپے ناقابل واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔جبکہ 2کروڑ روپے لیز کے معاہدے سے قبل اور 2کروڑ روپے بعد میں ادا کرنے کی شرط رکھی گئی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ مجھے زکو و عطیات کی رقم  میں سے 4کروڑ روپے ادا کرنا پڑے جبکہ میں نے کہا کہ  ہمارے پاس زکو و خیرات کے پیسے ہیں، ہم سے اتنی بڑی رقم نہ لیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان

مزید :

صفحہ اول -