وزیر اعظم4 ستمبر کو ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے 

          وزیر اعظم4 ستمبر کو ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے 

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی میں بارشوں سے تباہ کاریوں پر ملک بھر میں سیاسی پارہ ہائی ہونے کے بعد وفاق نے میٹروپولیٹن کراچی کے لیے منصوبوں اور فنڈز کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 4ستمبر کو خصوصی دورے پر کراچی پہنچیں گے،ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کراچی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے۔ذرائع نے اس ضمن میں بتایاکہ وزیر اعظم کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے منصوبوں کا بھی اعلان کریں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم گورنرہاؤس کراچی میں شہرکے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں، اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی کے لیے مجوزہ منصوبوں اور فنڈز پر مشاورت ہوگی، وزیر اعظم بارشوں سے نقصانات اور صورت حال پر خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

وزیر اعظم  

مزید :

صفحہ اول -