شبلی فراز کو کراچی کے فنڈز کا کوئی علم نہیں،مرتضیٰ وہاب 

    شبلی فراز کو کراچی کے فنڈز کا کوئی علم نہیں،مرتضیٰ وہاب 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہاہے کہ 10 ارب ڈالر سے کراچی کا انفرا اسٹرکچر ٹھیک ہوسکتا ہے،ڈپٹی کمشنر کو بارش سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کردی گئی ہے، نقصانات کے تخمینے سے متعلق رپورٹ آئے گی تو شیئر کریں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں مرتضی وہاب نے کہاکہ شبلی فراز اپنی نوکری کررہے ہیں، انہیں کراچی کے فنڈز کا معلوم نہیں، وزیراعظم عمران خان نے 162 ارب کراچی پیکیج کا اعلان کیا تھا جو انہوں نے وعدہ کیا تھا درخواست ہے اسے پورا کریں۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ورلڈ بینک نے کراچی کے انفرا اسٹرکچر کے لیے 10 ارب ڈالر کا کہا تھا، ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے لیے 10 ارب ڈالر کا فنڈ درکار ہوگا، 10 ارب ڈالر سے کراچی کے انفرا اسٹرکچر کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سی بی سی انتظامیہ اور رہائشیوں کے درمیان مذاکرات کرائے، سندھ حکومت سی بی سی کے ساتھ مل کر پانی کی نکاسی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے کے مکینوں کو نکاسی کے مسائل تھے جو حل کررہے ہیں، مشینری فوری طور پر ڈی ایچ اے بھجوائی جہاں نکاسی آب کا عمل جاری ہے۔

مزید :

صفحہ اول -