ملک میں انصاف صرف پیزا والوں کو ہی ملتا ہے، سرداراختر مینگل

ملک میں انصاف صرف پیزا والوں کو ہی ملتا ہے، سرداراختر مینگل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ یہاں پر انصاف صرف پیزا والوں کو ہی ملتا ہے،کاش اس ملک میں عدل ہوتا   تو یہ سب کچھ ہمیں دیکھنا نہ پڑتا، حاکموں کو اپنی ہی عدالتوں پر  اعتبار نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ یہاں پر  انصاف صرف پیزا والوں کو ہی ملتا ہے، کاش اس ملک میں عدل ہوتا اگر ہوتا  تو یہ سب کچھ ہمیں دیکھنا نہ پڑتا، حاکموں کو اپنی ہی عدالتوں پر  اعتبار نہیں انہوں نے کہا کہ دوسرے حکمرانوں کے دورِ اقتدار میں تو ہمارے ووٹ ان کی جھولی میں تو نہیں تھے تو پھر کیوں اس دور میں بھی ہمارے ساتھ یہء روایہ اپنایا گیا؟ اور یہ تاریخ میں لکھا جاچکاہے۔
سرداراختر  مینگل

مزید :

صفحہ اول -