قوم کو گمراہ کرنے پر نوبل انعام ہوتا تو پی ٹی آئی جیت جاتی: وزیر اطلاعات سندھ 

قوم کو گمراہ کرنے پر نوبل انعام ہوتا تو پی ٹی آئی جیت جاتی: وزیر اطلاعات سندھ 

  

 کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر اطلاعات وبلدیات سندھ سیدناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ اگر قوم کو گمراہ کرنے پر نوبل انعام ہوتا تو پی ٹی آئی حکومت جیت جاتی وفاقی وزیر اطلاعات سنیٹرشبلی فراز کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹراپنے پیغام میں وزیراطلاعات سندھ  نے کہا کہ شبلی فراز 10 ارب ڈالر کو چھوڑیں  صرف کراچی کے وہ162 ارب روپے دے دیں جن کا آپ کے وزیر اعظم نے کئی بار وعدہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے وہ 172 ارب روپے بھی دیں جو این ایف سی میں ہمارا حصہ بنتا ہے انہوں نے کہاکہ اگر قوم کو گمراہ کرنے پر نوبل انعام ہوتا تو پی ٹی آئی حکومت جیت جاتی۔

ناصر حسین شاہ 

مزید :

صفحہ اول -