نئی قابل تجدید توانائی پالیسی ملک میں بڑی سرمایہ کاری لائیگی، عمر ایوب
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہاہے کہ توانائی کا شعبہ ملک کی معاشی ترقی کو مضبوط کرنے کیلئے سرمایہ کاری کی اولین ترجیح ہے، نئی قابل تجدید توانائی پالیسی اور ایکسپلوریشن و پیداوار کی سرگرمیوں کی بحالی سے ملک میں بڑی سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے۔گزشتہ روزسعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے مابین جاری پٹرولیم اور توانائی کے منصوبوں پر کارکردگی کاجائزہ لیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کی ترقی اور معاشی نمو کیلئے متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری دوست پالیسیاں متعارف کروائی ہیں۔ توانائی کا شعبہ ملک کے معاشی ترقی کو مضبوط کرنے کے لئے سرمایہ کاری کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی قابل تجدید توانائی پالیسی اور ایکسپلوریشن و پیداوار کی سرگرمیوں کی بحالی سے ملک میں بڑی سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے۔سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب دونوں اسلامی ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
عمر ایوب