عوام حکومت سے جان چھڑانے کیلئے دن رات دعائیں کر رہی ہے: خواجہ آصف

عوام حکومت سے جان چھڑانے کیلئے دن رات دعائیں کر رہی ہے: خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سیالکوٹ(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما و ممبر قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بہت جلد مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پاکستان آ جائیں گے اور عوام سے رابطہ مہم کا آ غا ز کریں گے بلکہ میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہو جائیں گے کیونکہ حالات تیزی سے بدلنے والے ہیں اور جنہوں نے مسلم لیگ ن کیلئے گڑھے کھودے وہ اب خود ان گڑھوں میں گرنے والے ہیں جبکہ موجودہ حکومت کا اصل مقصد انتقام اور مافیا کو پالنا ہے اور ہمارا ماضی بھی بے داغ تھا حال بھی بے داغ ہے اور مستقبل بھی بے داغ رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق میئر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ توحید اختر کے بڑے بھائی نوید اختر کی نماز جنازہ کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جتنی کرپشن موجود حکومت میں ہو رہی ہے کی ماضی میں کہیں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پر قوم رتی بھر اعتماد نہیں کرتی کیونکہ عوام کو بخوبی پتہ چل گیا ہے کہ ان کا وزیر اعظم یو ٹرن لینے کا بادشاہ بلکہ عوام تو دن رات مو جودہ حکومت سے جان چھڑانے کیلئے دعائیں کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں اور نہ کوئی گروہ بندی بلکہ سب ایک ہیں اور ایک ایجنڈے اور پلیٹ فارم پر کام کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف

مزید :

صفحہ آخر -