طوفانی بارشوں سے سندھ میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا: مراد علی شاہ 

طوفانی بارشوں سے سندھ میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا: مراد علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  میرپورخاص (این این آئی)وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں کے بعد سندھ بھر میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گااس مقصد کیلئے میں خود سندھ کے مختلف ضلعوں کا دورہ کررہا ہوں اورکہا کہ جہاں جہاں گھروں اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اس کے ازالے کیلئے منتخب نمائندوں اور روینیو افسران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جوسروے کرکے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ دیں گی،رپورٹ کی ر وشنی میں نقصانات کا معاوضہ دیا جائے گا یہ بات انہوں نے ٹنڈوجان محمدسیم نالے جھڈو اور میرکوٹ جان محمدسیم نالے میں پڑنے والے شگاف سے درپیش مسائل معلوم کرنے کیلئے لوگوں سے ملاقات میں کیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو کورونا کے بعد اس قدرتی آفت کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں سیم نالوں اور نہروں میں شگاف پڑے ہیں ان کی تحقیقات کرائی جائے گی کوتاہی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی وزیراعلی سندھ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اوردیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ متاثرین کو خیمے اور کھانے پینے کا سامان دیا جائے وزیراعلی سندھ نے ماروی پل روشن آباد نوکوٹ اورپرانی موری جھڈمیں پڑنے والے شگاف کا معائنہ کیا انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ شگاف بند ہونے تک کھانے پینے کا سامان فراہم کیا جائے گا۔
مراد علی شاہ

مزید :

صفحہ آخر -