نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلا ف ایل این جی کیس میں اعتراضات دور کرکے ریفرنس دوبارہ دائر کردیا

نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلا ف ایل این جی کیس میں اعتراضات دور کرکے ریفرنس ...
نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلا ف ایل این جی کیس میں اعتراضات دور کرکے ریفرنس دوبارہ دائر کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب )نے شاہد خاقان عباسی کیخلا ف ایل این جی کیس میں اعتراضات دور کرکے ریفرنس دوبارہ دائر کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے کہاہے کہ ایل این جی کیس میں ضمنی ریفرنس دوبارہ دائرکردیا،شاہدخاقان کیخلاف ریفرنس میں رجسٹرارکے اعتراضات دورکردیئے۔

واضح رہے کہ رجسٹرارنے ضمنی ریفرنس پراعتراضات لگاکرواپس کردیاتھا،دستاویزات نامکمل ہونے پررجسٹرارنے ضمنی ریفرنس پراعتراض عائدکیاتھا ،نیب نے ایک ماہ میں ایل این جی ضمنی ریفرنس پراعتراضات دورکئے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -