اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کراچی پہنچ گئے 

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کراچی پہنچ گئے 
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کراچی پہنچ گئے 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کراچی پہنچ گئے ،لیگی رہنما احسن اقبال اورمریم اورنگزیب بھی شہبازشریف کے ہمراہ ہیں ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ شہبازشریف پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے، ملاقات شام چار بجے بلاول ہاؤس میں ہوگی۔

ترجمان ن لیگ کاکہنا ہے کہ شہبازشریف ضلع ملیر کا دورہ بھی کریں گے،شہبازشریف سماجی کارکن فیصل ایدھی سے بھی ملاقات کریں گے ، اس کے علاوہ شہبازشریف این اے 249 کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور عوام سے بات چیت کر کے ان کے مسائل بھی جانیں گے۔ شہباز شریف پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور ن لیگ کی مقامی قیادت کو کراچی میں ریلیف سرگرمیوں کی ہدایات دیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -