ملک بھرمیں 24 گھنٹوں کے دوران کوروناسے مزید 18مریض انتقال کرگئے،441 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھرمیں 24 گھنٹوں کے دوران کوروناسے مزید 18مریض انتقال کرگئے،441 نئے کیسز ...
ملک بھرمیں 24 گھنٹوں کے دوران کوروناسے مزید 18مریض انتقال کرگئے،441 نئے کیسز رپورٹ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 441 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 18 مریض انتقال کرگئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 480 کوروناٹیسٹ کئے گئے ،جن میں مزید 441 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 590 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں 26 لاکھ 62 ہزار 508 کوروناٹیسٹ کیے جاچکے،ملک بھرمیں کوروناسے متاثر 2 لاکھ 81 ہزار 459 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ ملک بھرمیں کوروناایکٹیوکیسزکی تعداد 8 ہزار813 رہ گئی۔این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کوروناسے مزید 18 اموات ہوئیں،ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد6318 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب 96 ہزار 921،سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 615،خیبرپختونخوا 36 ہزار 265،بلوچستان میں 12 ہزار 899 ،اسلام آباد 15 ہزار 666،گلگت بلتستان میں 2 ہزار 922 ،آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 2 ہزار 302 ہوگئی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -