مریم نوازشریف کو دوبارہ نوٹس کب بھجوا رہے ہیں ؟ صحافی کے سوال پر ڈی جی نیب سلیم شہزاد کا حیران کن جواب 

مریم نوازشریف کو دوبارہ نوٹس کب بھجوا رہے ہیں ؟ صحافی کے سوال پر ڈی جی نیب ...
مریم نوازشریف کو دوبارہ نوٹس کب بھجوا رہے ہیں ؟ صحافی کے سوال پر ڈی جی نیب سلیم شہزاد کا حیران کن جواب 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے مریم نواز شریف کو دوبارہ طلب کرنے سے متعلق سوال پر جوا ب دیتے ہوئے کہا کہ ” ہم نے مریم نواز کو دوبارہ طلب کر کے پتھر کھانے ہیں ؟۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کے دوران بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شراب لائسنس کیس میں ابھی تک جواب جمع نہیں کروایا ہے ، وزیراعلیٰ کو دو بار نوٹسز بھجوا چکے ہیں ۔ صحافی نے ڈی جی نیب سے مریم نوازشریف کی دوبارہ طلبی کے حوالے سے پوچھا کہ نوٹس کب بھجوا رہے ہیں ؟ جس پر ڈی جی سلیم شہزاد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو طلب کر کے ہم نے پتھر کھانے ہیں ؟ سلیم شہزاد نے صحافی سے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ ” پولیس نے بھی کسی پر پتھر پھینکے ہیں ؟ ۔

ان کا کہناتھا کہ نیب میرٹ پر کارروائی کرتاہے ، نیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ، نیب نے کرپٹ افراد سے اربوں روپے ریکور کیے ہیں ۔

یاد رہے کہ مریم نوازشریف نیب لاہور کے دفتر میں قافلے کے ہمراہ پیشی کیلئے پہنچیں جبکہ وہاں پہلے سے بھی ن لیگ کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے ، پولیس نے کارکنان کو آگے آنے سے روکا جبکہ مریم نواز کو دفتر کے اندر جانے کیلئے بیریئر ہٹائے تو کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی ساتھ جانے کی کوشش کی ۔

اس دوران پولیس اور کارکنان کے درمیان تصادم ہوا اور پتھراﺅ کیا گیا جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات آئیں جبکہ مریم نواز شریف کی گاڑی پر بھی بھاری تعداد میں پتھر پھینکے گئے جس کی ویڈیو انہوں نے ٹویٹر پر بھی شیئر کی ۔تاہم حالات کشیدہ ہونے کے بعد نیب نے مریم نوازشریف کی پیشی منسوخ کرتے ہوئے انہیں واپس جانے کا کہہ دیا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -