لاہور، نیب نے خواجہ آصف کیس میں ریٹائرڈ پی ٹی سی ایل لائن مین کوطلب کرلیا

لاہور، نیب نے خواجہ آصف کیس میں ریٹائرڈ پی ٹی سی ایل لائن مین کوطلب کرلیا
لاہور، نیب نے خواجہ آصف کیس میں ریٹائرڈ پی ٹی سی ایل لائن مین کوطلب کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو( نیب) نے خواجہ آصف کیس میں ریٹائرڈ پی ٹی سی ایل لائن مین کوطلب کرلیا،ریٹائرڈ لائن مین کے اکاؤنٹ سے 5اعشاریہ 3 ملین روپے ٹرانسفر ہوئے تھے۔

نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ رقم 2016 میں طارق میر اینڈکمپنی کے اکاوَنٹ منتقل ہوئی ،طارق میر اینڈ کمپنی خواجہ آصف اینڈ فیملی کی ملکیت ہے۔

نورالہٰدی سے طارق میراینڈ کمپنی سے ڈیلنگ کے کوائف طلب کرلئے۔نورالہٰدی کاکہناہے کہ بمشکل پنشن پر گزارا کرتا ہوں اتنی بڑی رقم کا سوچ بھی نہیں سکتا،اکاؤنٹ میں رقم کب او رکیسے ٹرانسفر ہوئی کچھ معلوم نہیں ،تین ہزار روپے بل کی عدم ادائیگی پر میرا گیس کا میٹر بھی کٹ چکا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -