ڈریپ نے وینٹی لیٹرز بنانے کےلئے ایلسن کمپنی کی منظوری دےدی ،وفاقی وزیر فواد چودھری

ڈریپ نے وینٹی لیٹرز بنانے کےلئے ایلسن کمپنی کی منظوری دےدی ،وفاقی وزیر فواد ...
ڈریپ نے وینٹی لیٹرز بنانے کےلئے ایلسن کمپنی کی منظوری دےدی ،وفاقی وزیر فواد چودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاہے کہ ڈریپ نے وینٹی لیٹرز بنانے کےلئے دوسری کمپنی کی منظوری دےدی ،کراچی سے ایلسن کمپنی کے ڈیزائن کو صنعتی بنیادوں پر پیداوار کےلئے منظور کیا گیاہے۔

وفاقی وزیر فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ایک اور پیداواری لائن اور وینٹی لیٹرز کی ایکسپورٹس کی اجازت دی جائے گی،کراچی کی کمپنی کے ڈیزائن کو صنعتی بنیادوں پر پیداوار کےلئے منظور کیا گیا،ایک اور پیداواری کمپنی کو وینٹی لیٹرز برآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -