نوازشریف نے آصف کرمانی کو ٹیلیفون کر کے نہایت اہم ہدایات جاری کر دیں

نوازشریف نے آصف کرمانی کو ٹیلیفون کر کے نہایت اہم ہدایات جاری کر دیں
نوازشریف نے آصف کرمانی کو ٹیلیفون کر کے نہایت اہم ہدایات جاری کر دیں

  

اسلا م آباد (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لیگی اراکین کی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینیٹرآصف کرمانی کو فون کیا، اس موقع پر آصف کرمانی نے نوازشریف کی خیریت دریافت کی۔

جیو نیوز کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق عمل کررہاہوں اور صحت کے حوالے سے ڈاکٹروں سے رابطے میں ہوں۔نوازشریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ن لیگی اراکین کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

چینل ذرائع کے مطابق نواز شریف نے آصف کرمانی کو اراکین پارلیمنٹ سے رابطے کی بھی ہدایت کی جس کے بعد انہوں نے اراکین پارلیمنٹ سے رابطے شروع کردیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -