یہ وقت سیاست کا نہیں ،مسائل حل کرنے کاہے،وزیراعظم عمران خان کراچی آکرسندھ حکومت کےساتھ بیٹھیں، شہبازشریف

یہ وقت سیاست کا نہیں ،مسائل حل کرنے کاہے،وزیراعظم عمران خان کراچی آکرسندھ ...
یہ وقت سیاست کا نہیں ،مسائل حل کرنے کاہے،وزیراعظم عمران خان کراچی آکرسندھ حکومت کےساتھ بیٹھیں، شہبازشریف

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدراوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہاہے کہ کراچی میں سیلاب سے تباہ کاریاں ہوئی ہیں،بارش کے باعث لوگوں کے اثاثے ڈوب گئے،وزیراعظم عمران خان کراچی آکرسندھ حکومت کےساتھ بیٹھیں،یہ وقت سیاست کا نہیں ،مسائل کے حل کرنے کاہے۔

شہبازشریف نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے شہریوں سے اظہار ہمدردی کےلئے آئے ہیں،کراچی میں سیلاب سے تباہ کاریاں ہوئی ہیں،بارش کے باعث لوگوں کے اثاثے ڈوب گئے،ملک کومشکل حالات کا سامناہے اس لیے سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

شہبازشریف نے کہاکہ کراچی میں ترقیاتی کام ہونے چاہئیں ،وفاق نے کراچی والوں سے اربوں فنڈز کا وعدہ کیا،وہ فنڈز کہاں ہیں؟،لوگوں کے گھروں میں پانی ہے لیکن بجلی نہیں، انہوں نے کہاکہ عمران خان اس وقت سیاست نہ کریں،وفاق سندھ کی مشاور ت سے امدادی کاموں میںحصہ لے،وزیراعظم عمران خان کراچی آکرسندھ حکومت کےساتھ بیٹھیں،یہ وقت سیاست کا نہیں ،مسائل کے حل کرنے کاہے،امیر غریب سیلاب کی تباہ کاریوں سے پریشان ہیں،گرین لائن وفاقی حکومت کی ذمہ داری تھی،انہوں نے کہاکہ نوازشریف ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد بلاتاخیرواپس آئیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -