بارشوں کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر،قراقرم ایکسپریس کی کراچی روانگی منسوخ

بارشوں کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر،قراقرم ایکسپریس کی کراچی روانگی منسوخ
بارشوں کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر،قراقرم ایکسپریس کی کراچی روانگی منسوخ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حالیہ بارشوں کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہواہے،لاہور سے کراچی جانے والے قراقرم ایکسپریس کی روانگی منسوخ کردی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی اورکوئٹہ سے لاہور آنیوالی ٹرینیں گھنٹوں تاخیرکاشکارہوئیں،ملت ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، گرین لائن اور پاکستان ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر کاشکارہوئیں،سرسید ایکسپریس4 اورعوام ایکسپریس 3 گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچے گی ۔

خیبرمیل ،تیزگام،علامہ اقبال اورپاک بزنس ایکسپریس2 گھنٹے40 منٹ لیٹ ہوئیں،فرید ایکسپریس اورشاہ حسین ایکسپریس اپنے وقت مقررہ سے 2گھنٹے لیٹ پہنچیں،کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس 4 گھنٹے 45 منٹ لیٹ ہے ،لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کاشکارہوئی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -