شہبا زشریف کراچی کے علاقے قائد آباد پہنچے تو بارش سے متاثرہ افراد نے شور شرابہ کیا جس پر شہبازشریف نے کیا کیا ؟ 

شہبا زشریف کراچی کے علاقے قائد آباد پہنچے تو بارش سے متاثرہ افراد نے شور ...
شہبا زشریف کراچی کے علاقے قائد آباد پہنچے تو بارش سے متاثرہ افراد نے شور شرابہ کیا جس پر شہبازشریف نے کیا کیا ؟ 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اس وقت دورہ کراچی پر موجود ہیں جہاں انہوں نے بارش سے متاثرہ افراد کے قائد آباد میں قائم کیمپ کا دورہ کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف قائد آباد کیمپ کا دورہ کرنے کیلئے پہنچے تو شدید بد نظمی کے باعث گاڑی سے نہیں اترے تاہم متاثرین کے شور شرابے پر شہبازشریف نے گاڑی سے اترنے کا فیصلہ کیا اور پھر وہاں موجود افراد سے ملاقات کی اور ہاتھ ہلا کر متاثرہ خاندانوں حوصلہ رکھنے کی تسلی دی ۔ 

اس موقع پر شہبازشریف کا کہناتھا کہ ن لیگ متاثرین کے ساتھ یکجہتی کرتی ہے ، نوازشریف کی ہدایت پر میں کراچی آیا ہوں ۔

مزید :

قومی -