خیبرپختونخوا میں بنیادی ڈھانچہ کی عدم موجودگی کے باعث عوام سیلاب کی تباہ کاریوں کاشکار ہوئے،مریم نواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں بنیادی ڈھانچہ کی عدم موجودگی کے باعث عوام سیلاب کی تباہ کاریوں کاشکار ہوئے۔
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں بدترین سیلاب کاشکار ہونے والے عوام کے ساتھ ہیں ،بنیادی ڈھانچہ کی عدم موجودگی کے باعث عوام نے قدرتی آفت کاسامنا کیا۔انہوں نے کہاکہ موثرحکمت عملی اورتدبر سے سیلاب جیسی مصیبت سے بچا جاسکتاتھا ،اللہ عوام کو محفوظ رکھے ۔