پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو یوٹیوب چینل چلانے کی اجازت دیدی

پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو یوٹیوب چینل چلانے کی اجازت دیدی
پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو یوٹیوب چینل چلانے کی اجازت دیدی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ثقلین مشتاق کو یوٹیوب چینل چلانے کی اجازت دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی نے منع کرنے کے بعد ثقلین مشتاق کو یوٹیوب چینل چلانے کی اجازت دیدی،ترجمان پی سی بی کاکہنا ہے کہ ثقلین مشتاق نے اجازت لے کر یوٹیوب چینل پر ویڈیو شیئر کی،ثقلین مشتاق نے معاہدہ کرتے وقت آگاہ کیاتھاوہ یوٹیوب چینل چلاتے ہیں ، ترجمان کامزید کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق کو پاکستان کرکٹ سے ہٹ کر مثبت مواد اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کنٹریکٹ میں شامل تمام کوچز کو یوٹیوب چینلز چلانے سے روک دیا تھا،پی سی بی نے کنٹریکٹ میں شامل تمام کوچز کو یوٹیوب چینلز چلانے سے روکتے ہوئے ہائی پرفارمنس سینٹر اور ریجنل ٹیموں کے تمام نئے مقرر کردہ کوچزکو پالیسی سے آگاہ کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق کنٹریکٹ میں شامل کوچز یوٹیوب چینلز نہیں چلائیں گے اور کسی کو بھی انٹرویو دینے کیلئے بھی پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ پالیسی کےخلاف کام کرنے والوں کوکارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے یہ فیصلہ گزشتہ دنوں ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق کا یوٹیوب پر بیان سامنے آنے کے بعد کیا ہے۔

مزید :

کھیل -