کارکے رینٹل پاور کیس میں ضمنی ریفرنس دائر نہ کرنے پر احتساب عدالت نیب پر برہم 

کارکے رینٹل پاور کیس میں ضمنی ریفرنس دائر نہ کرنے پر احتساب عدالت نیب پر ...
کارکے رینٹل پاور کیس میں ضمنی ریفرنس دائر نہ کرنے پر احتساب عدالت نیب پر برہم 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت اسلام آباد کارکے رینٹل پاورکیس میں ضمنی ریفرنس دائر نہ کرنے پر نیب پر برہم ہو گئی .عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ضمنی ریفرنس دائر کرنے کےلئے نیب کو آخری موقع دے رہے ہیں،نیب آئندہ سماعت تک ضمنی ریفرنس دائر کرے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں کارکے رینٹل پاور ریفرنس پر سماعت ہوئی،نیب کے تفتیشی افسر اصغر خان عدالت میں پیش ہوئے،تفتیشی افسر نے کہاکہ کارکے رینٹل پاور کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنا چاہتے ہیں، وقت دیا جائے ۔

عدالت نے نیب کے ضمنی ریفرنس دائر نہ کرنے پراظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ ضمنی ریفرنس دائر کرنے کےلئے نیب کو آخری موقع دے رہے ہیں،نیب آئندہ سماعت تک ضمنی ریفرنس دائر کرے، احتساب عدالت اسلام آباد نے ریفرنس کی مزید سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -