اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 9 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 9 پیسے فی یونٹ ...
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 9 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 9 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا،ای سی سی اجلاس میں کے الیکٹرک کیلئے بجلی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ،کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 9 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ٹیرف میں اضافہ 2016 سے 2019 کے دوران سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا،کے الیکٹرک صارفین کیلئے 4 اعشاریہ 7 ارب وفاق کی جانب سے سبسڈی کی مد میں دیئے جائیں گے ،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روزویلٹ ہوٹل کی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے 142 ملین ڈالر کی منظوری بھی دیدی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -