لاپتہ شہری کیس،سندھ ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل کی معطلی کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا

لاپتہ شہری کیس،سندھ ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل کی معطلی کاتحریری حکم ...
لاپتہ شہری کیس،سندھ ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل کی معطلی کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کیس میں غفلت برتنے پرسپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل حسن سہتوکی معطلی کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاپتہ افراد کے کیسز میں غفلت برتنے پر عدالت نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے آئی جی سندھ کو سپرنٹنڈنٹ جیل، متعلقہ افسروں کیخلاف انکوائری اورکارروائی کاحکم دیدیا،عدالت نے آئی جی سندھ کو شفاف تحقیقات یقینی بنا کر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کاحکم دیدیا۔

حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ جیل حکام نے عدالت کو بتایا شہری عمران خان کو رہا کردیاگیا،جیل حکام قیدی کی رہائی کاگیٹ پاس بھی پیش نہیں کر سکے،جیل حکام کے پاس قیدی کو رہا کرنے کاکوئی ثبوت نہیں ،عدالت نے 7 ستمبر تک تفصیلی عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -