میٹرو بس ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بس سروس روک دی

میٹرو بس ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بس سروس روک دی
میٹرو بس ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بس سروس روک دی

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) میٹرو بس سروس کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا۔

راولپنڈی میٹرو بس کے ملازمین نے احتجاجاً بس سروس بھی روک دی اور ملازمین نے میٹرو ٹریک پر دھرنا دے دیا۔میٹرو بس کی انتظامیہ نے احتجاجی ملازمین کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو طلب کر لیا۔پولیس نے مظاہرین کو میٹرو بس ٹریک سے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس انتظامیہ کی ہدایت پر کارروائی کریں گے اور جو بھی بس قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -