بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے کراچی کے شہریوں کیلئے ایک اور پریشان کن خبر

بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے کراچی کے شہریوں کیلئے ایک اور پریشان کن خبر
بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے کراچی کے شہریوں کیلئے ایک اور پریشان کن خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کے بجلی ٹیرف میں ایک روپیہ 9 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس دوران کے الیکٹرک کے بجلی ٹیرف میں ایک روپیہ 9 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔بجلی ٹیرف بڑھانے کے فیصلے کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا ۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ اکتوبر 2020 کے بجلی بل میں اضافہ شامل ہوگا،اضافہ 2016 سے 2019 کے دوران سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ، وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو 4.7 ارب سبسڈی دےگی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روزویلٹ ہوٹل کیلئے 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی ہے ، رقم قرض اورواجبات کی ادائیگی کیلئے فراہم کی جائے گی۔

مزید :

قومی -