سپریم کورٹ نے شوگر کمیشن کالعدم قراردینے کاسندھ ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے شوگر کمیشن کالعدم قراردینے کاسندھ ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کردیااوروفاق کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی ۔عدالت نے شوگر ملز مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں شوگرکمیشن رپورٹ کالعدم قراردینے کے فیصلے کیخلاف وفاق کی اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل بنچ نے سماعت کی،
عدالت نے شوگر کمیشن کالعدم قراردینے کاسندھ ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کردیااوروفاق کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی ۔عدالت نے شوگر ملز مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے شوگر کمیشن کی رپورٹ کوکالعدم قراردیاتھا،وفاقی حکومت نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔