نیب کا وزیرآبپاشی سندھ سہیل انور سیال کی رہائشگاہ پر چھاپہ،اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں 

نیب کا وزیرآبپاشی سندھ سہیل انور سیال کی رہائشگاہ پر چھاپہ،اہم دستاویزات ...
نیب کا وزیرآبپاشی سندھ سہیل انور سیال کی رہائشگاہ پر چھاپہ،اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں 

  

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے وزیر آبپاسی سندھ سہیل انور سیال کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے وزیرآبپاشی سندھ سہیل انور سیال کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے،سہیل انور سیال کی رہائشگاہ سمیت 2 مقامات پر بیک وقت کارروائی کی گئی ،نیب ٹیم نے سہیل انور سیال کے گھر سے اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں ۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر سہیل انور سیال پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کاکیس ہے اور ان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات جاری ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -لاڑکانہ -