قومی کرکٹ ٹیم آج رات وطن واپس پہنچے گی 

قومی کرکٹ ٹیم آج رات وطن واپس پہنچے گی 
قومی کرکٹ ٹیم آج رات وطن واپس پہنچے گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم آج رات وطن واپس پہنچے گی ،قومی سکواڈ کا خصوصی طیارہ مانچسٹر سے لاہور آئے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کپتان بابراعظم، عماد وسیم اورشاہین آفریدی انگلینڈ میں ہی قیام کریں گے ،تینوں قومی کھلاڑی کاﺅنٹی کرکٹ میں شرکت کرینگے ۔
باﺅلنگ کوچ وقار یونس انگلینڈ سے ہی آسٹریلیا روانہ ہوں گے جبکہ آل راﺅنڈر شعیب ملک بھی ذاتی حیثیت میں انگلینڈمیں ہی رکیں گے ۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 1-1 سے برابری رہی تاہم اس سے قبل تین میچز کی ٹیسٹ سیریز انگلینڈ نے 0-1 سے اپنے نام کی تھی۔

مزید :

کھیل -